CM Punjab announced first Sports Science University
This News from CM Punjab titled "CM Punjab announced first Sports Science University" contains important information. View the full document for complete details.
CM Punjab Latest News Detail
*پنجاب حکومت نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور جدید اسپورٹس ایجوکیشن کے لیے پاکستان کی پہلی یونیورسٹی آف اسپورٹس سائنسز قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔* یہ اعلان سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ایم علی نے انسٹیٹیوٹ آف اسپورٹس سائنسز پنجاب (ISSP) کے دورے کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ یونیورسٹی جدید ترین اسپورٹس سہولیات سے لیس ہوگی اور پیشہ ورانہ کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، جبکہ محکمہ اسپورٹس پنجاب کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے جدید تکنیک اپنا رہا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر اسپورٹس افسران اور کوچز کے لیے جاری تربیتی پروگرام کا جائزہ لیا اور کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جدید تربیتی طریقوں سے شرکاء کو آراستہ کرنا ہے تاکہ کھلاڑیوں کی بہتر نشوونما ہو سکے اور اپنے علاقوں میں پیشہ ورانہ انداز میں کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد ممکن ہو۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس تربیت کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ ماسٹر ٹرینرز اور پی ایچ ڈی ماہرین خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Quick Links
Latest Admissions
Popular Medical Colleges
Latest Blog Posts
Snowflake Internship is a Game-Changer for Tech Students
Snowflake internships offer tech students a rare opportunity to work on real AI ...
Impact of Iran-Israel War on Global Education System
The ongoing Iran-Israel conflict has far-reaching consequences beyond geopolitic...