Navigation Menu
Home
Full Length Papers
News Blog
KP Govt has approved Virtual School System

KP Govt has approved Virtual School System

KPK Govt News April 19, 2026

This News from KPK Govt titled "KP Govt has approved Virtual School System " contains important information. View the full document for complete details.

KPK Govt Latest News Detail

خیبر پختونخوا میں جدید تعلیمی نظام کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان کے پہلے سرکاری ورچوئل اسکول سسٹم کے آغاز کی منظوری دے دی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ٹیچر متعارف کروایا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد صوبے بھر میں تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے AI ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی اور متعلقہ حکام کو تمام ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اس منصوبے کے تحت ورچوئل اسکولز میں پڑھنے والے طلبہ، بشمول اوورسیز پاکستانی اور اسکول سے باہر بچوں کو باقاعدہ طالبعلم کا درجہ دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ ابتدائی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اب تک 46 سرکاری اسکولوں کو آن لائن نظام میں منتقل کیا جا چکا ہے، جن میں 33 سیٹلڈ اضلاع اور 13 ضم شدہ اضلاع کے اسکول شامل ہیں، جبکہ مستقبل میں مزید 175 اسکولوں کو ورچوئل اداروں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس پروگرام کے تحت ایک مرکزی ڈیجیٹل ٹیچنگ اسٹوڈیو قائم کیا جا رہا ہے جہاں سے لائیو انٹرایکٹو کلاسز اور لیکچرز ریکارڈ کیے جائیں گے۔ AI ٹیچر کے ذریعے طلبہ کو انگریزی، ریاضی، فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی جیسے مضامین پڑھائے جا رہے ہیں، جبکہ یہ نظام اردو، انگریزی اور پشتو میں 24 گھنٹے دستیاب ہوگا۔

اس منصوبے پر مجموعی طور پر 153.8 ملین روپے لاگت آئے گی، جس میں سے 44.85 ملین روپے ٹیلی ایجوکیشن ہب کے قیام کے لیے مختص کیے گئے ہیں، اور ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ خصوصاً دور دراز علاقوں کے طلبہ کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔

Back to Notices Page

Latest Blog Posts

Top 10 Entry Tests Explained | Free Online Tests | Guide

Complete guide to top 11 entry tests for undergraduate admissions in Pakistan 20...

Fully Funded Ireland Scholarships without IELTS

Looking for Fully Funded Ireland Scholarships without IELTS for International St...

Follow US for Daily Updates WhatsApp