CNIC Smart Card Passpot is Compulsory for MDCAT Entry
This Notice from PMDC titled "CNIC Smart Card Passpot is Compulsory for MDCAT Entry" contains important information. View the full document for complete details.
PMDC Latest Notice Detail
اہم اطلاع برائے MDCAT-2026 امیدواران
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور نے MDCAT-2026 کے امیدواروں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں کہ 16 اگست 2026 کو ہونے والے MDCAT امتحان میں شرکت کے لیے ہر امیدوار کے لیے اصل اور قابلِ استعمال شناختی دستاویز ساتھ لانا لازمی ہوگا۔ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ہی امیدوار کو امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت دی جائے گی
کن دستاویزات کے ساتھ داخلہ ملے گا؟
18 سال یا اس سے زائد عمر کے امیدوار اصل اور کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) پیش کریں۔
18 سال سے کم عمر امیدوار اصل جووینائل آئیڈینٹی کارڈ (JIC/Smart Card) ساتھ لائیں۔
غیر ملکی امیدوار اپنے ملک کی مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اصل پاسپورٹ کے ذریعے امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔
یہ دستاویزات قابل قبول نہیں ہوں گی:
* ب فارم (Child Registration Certificate)
* میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کی اسناد
* ڈومیسائل سرٹیفکیٹ
* تعلیمی ادارے کا آئی ڈی کارڈ
* ڈرائیونگ لائسنس
* کسی بھی قسم کی فوٹو کاپی، اسکین شدہ یا ڈیجیٹل تصویر، لیمینیٹڈ کاپی یا میعاد ختم شدہ شناختی دستاویز
تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ امتحان سے پہلے NADRA سے مطلوبہ اصل شناختی دستاویز حاصل کر لیں۔ مقررہ اصل شناختی دستاویز پیش نہ کرنے کی صورت میں امیدوار کو امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی
Quick Links
Latest Admissions
Popular Medical Colleges
Latest Blog Posts
NTS NAT (IE) Entry Test || Complete Guide
Complete guide to NTS NAT IE for Pre-Engineering admissions. Eligibility criteri...
Chinese Scholarships in 2026 for International Students
Discover the top Chinese scholarships available in 2026 for international studen...