HEC Degree Attestation Process Step by Step
This Process from HEC titled "HEC Degree Attestation Process Step by Step" contains important information. View the full document for complete details.
HEC Latest Process Detail
ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے پاکستان کے تمام اسٹوڈنٹس اور انٹرنیشنل ڈگری ہولڈرز کے لیے ڈگریوں کی Attestation کا طریقہ کار اپڈیٹ کر دیا ہیں۔ یہ جدید سسٹم مکمل طور پر آنلائن ہے، جس نے Attestation کے پرانے اور روایتی طریقہ کار کو ہمیشہ کے لیے Replace کر دیا ہے۔ اب کسی بھی Applicant کو HEC کے دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اپنے Original Documents ہارڈ کاپی کی صورت میں جمع کرانے کا کوئی جھنجھٹ باقی رہا ہے۔ اب آپ گھر بیٹھے یا دنیا کے کسی بھی کونے سے دن کے چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن (24/7) HEC کے مخصوص Web Portal یعنی www.eservices.hec.gov.pk پر لاگ ان کر کے Attestation کے لیے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ یہ پورا Application Process انتہائی تیز رفتار، شفاف اور آسان ہے جو بنیادی طور پر مندرجہ ذیل مراحل پر مشتمل ہے۔
Step 1: Sign-in / Sign-up and Personal Details
اس ڈیجیٹل پراسیس کا آغاز پورٹل پر اکاؤنٹ بنانے سے ہوتا ہے جہاں نئے صارفین Sign-up کرتے ہیں اور پہلے سے رجسٹرڈ صارفین اپنے Registered Credentials کے ساتھ Log-in ہو سکتے ہیں۔ ڈیش بورڈ میں داخل ہونے کے بعد آپ کو Degree Attestation کا آپشن منتخب کرنا ہوتا ہے اور وہاں اپنی Personal Details درج کرنی ہوتی ہیں۔ یہاں اس بات کا خاص خیال رکھنا بہت ضروری ہے کہ آپ کا نام، والد کا نام اور ڈیٹ آف برتھ بالکل آپ کے CNIC کے مطابق ہو کیونکہ معلومات میں معمولی سا فرق یا Mismatch بھی تصدیق کے عمل کو روک سکتا ہے۔
Step 2: Educational and Degree Details
اس مرحلے میں آپ کو تعلیمی تفصیلات کے سیکشن میں جا کر SSC (Matric)/Equivalent سے لے کر اپنی آخری فائنل ڈگری تک کا تمام ریکارڈ ترتیب وار فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اس میں تعلیمی بورڈ یا یونیورسٹی کا نام، مخصوص Campus، ایفی لیٹڈ کالج، سیشن اور رول نمبر یا Registration Number شامل ہیں۔ تمام ڈیٹا فیڈ کرنے کے بعد آپ کو Checkboxes کی مدد سے صرف اسی مخصوص ڈگری پروگرام، Transcript یا پروویژنل سرٹیفکیٹ کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جس کی Attestation آپ کو مطلوب ہوتی ہے۔
Step 3: Document Upload
ایجوکیشنل ڈیٹا فراہم کرنے کے بعد ڈاکومنٹس اپلوڈ کرنے کا مرحلہ آتا ہے جس میں شناختی کارڈ کے دونوں حصوں (CNIC Front & Back) اور تمام مطلوبہ ایجوکیشنل ڈاکومنٹس کی بالکل صاف، رنگین اور واضح Scanned Copies اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔ اگر اپلوڈ کی گئی تصاویر صاف نہیں ہوں گی تو HEC کی سکروٹنی ٹیم اعتراض لگا کر کیس آپ کے اکاؤنٹ میں Task Assigned to Me کے سیکشن میں واپس بھیج دے گی جس سے آپ کا قیمتی وقت ضائع ہوگا۔
Step 4: Payment and Application Submission
فیس کی ادائیگی کے لیے ون لنک سسٹم (1-Link / 1-Bill) متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت فی ڈاکومنٹس فیس 3,000 روپے مقرر ہے۔ جب آپ فائنل اسٹیپ پر پہنچتے ہیں تو سسٹم خود بخود ایک Consumer Number جنریٹ کرتا ہے جس کے ذریعے آپ کسی بھی موبائل بینکنگ ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ یا ATM سے فیس ادا کر سکتے ہیں۔ فیس جمع کرانے کے بعد اپنے اکاؤنٹ میں Verify Payment کے بٹن پر کلک کرنا لازمی ہے کیونکہ اسی کلک کے بعد آپ کی درخواست باقاعدہ طور پر HEC کو منتقل (Automatically Submitted) ہوتی ہے۔
Step 5: HEC Scrutiny and University Verification
درخواست جمع ہونے کے بعد HEC کا عملہ NADRA کے ذریعے آپ کے شناختی کارڈ اور ایجوکیشنل ریکارڈ کی ابتدائی جانچ پڑتال (Initial Review) کرتا ہے۔ اگر تمام معلومات درست اور پالیسی کے مطابق پائی جائیں تو HEC اسے آن لائن ہی آپ کی متعلقہ یونیورسٹی (Respective University/HEI) کو فارورڈ کر دیتا ہے جہاں یونیورسٹی اپنے آفیشل ریکارڈ سے تعلیمی اسناد کی تصدیق کرتی ہے اور اس دوران آپ کو SMS اور ای میل کے ذریعے Real-time Status کی اپ ڈیٹس ملتی رہتی ہیں۔
Step 6: Issuance of e-Attestation Certificate
یونیورسٹی کی طرف سے آن لائن تصدیق موصول ہونے کے بعد HEC فائنل ریویو کرتا ہے اور سب کچھ پالیسی کے مطابق ہونے پر سسٹم میں e-Attestation Certificate جاری کر دیا جاتا ہے۔ اس سرٹیفکیٹ کے جاری ہوتے ہی آپ کو SMS اور ای میل کے ذریعے نوٹیفیکیشن مل جاتا ہے جس کے بعد آپ کسی بھی وقت اپنے پورٹل اکاؤنٹ میں لاگ ان کر کے اپنا ڈیجیٹل Attested سرٹیفکیٹ Download کر سکتے ہیں۔
اس پورے پورٹل کو استعمال کرتے وقت کچھ General Guidelines کو ذہن میں رکھنا بھی بہت ضروری ہے جیسے کہ اب Attestation of Photocopies کا آپشن مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی فارن ڈگری ہے تو HEC اس کی براہِ راست تصدیق نہیں کرتا بلکہ پہلے آپ کو HEC سے Equivalence Letter حاصل کرنا ہوگا اور پورٹل پر اسی لیٹر کی اٹیسٹیشن کی جائے گی۔ میڈیکل اور نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد اپلائی کرتے وقت اپنا PMDC یا PNMC رجسٹریشن کارڈ لازمی اپلوڈ کریں اور شادی شدہ خواتین ناموں کی یکسانیت ثابت کرنے کے لیے Documentary Evidence فراہم کریں۔ کسی بھی قسم کے تکنیکی مسئلے یا رہنمائی کے لیے سٹوڈنٹس HEC کے آن لائن ہیلپ پورٹل onlinehelp.hec.gov.pk یا آفیشل ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ کسی بھی قسم کے جعلی یا بوگس دستاویزات جمع کرانے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Open Admissions in Pakistan
Medical Colleges in Pakistan
Scholarships for Pakistani Students
Recommended Blog Posts
HEC HAT Subject Entry Test for PhD Admissions || Complete Guide
Complete guide to HEC HAT-Subject for PhD admissions. Eligibility criteria, test...
List of Top 40 Scholarships in the United States
Looking for a scholarship to study in the United States? This comprehensive guid...
Top Five Fully Funded Scholarships in Malaysia | Apply
Looking to study in Malaysia without financial stress? This guide lists 5 top sc...
ISSB Initial Test Guide | Join Pak Army | Pak Navy | PAF
Complete guide to ISSB Initial Tests for Pakistan Armed Forces officer selection...
IELTS Online Test || Complete Guide
Complete guide to IELTS online test for study abroad and scholarships. Eligibili...
NUST NET Entry Test || Complete Guide
Complete guide to NUST NET 2026 for National University of Sciences and Technolo...
Most Demanding Scholarships in Europe
Explore Top 20 Most Demanding Scholarships in Europe for Internation Students to...
Join PAF as Officer Airman and Civilian | Complete Guide
Complete guide to Join PAF 2026 recruitment. Learn eligibility criteria, selecti...