Navigation Menu
Home Blog Latest Notices
Internship 2026 for Veternary Graduates and para vets | Latest Notice

Internship 2026 for Veternary Graduates and para vets

CM Punjab Notice April 21, 2026

This Notice from CM Punjab titled "Internship 2026 for Veternary Graduates and para vets" contains important information. View the full document for complete details.

CM Punjab Latest Notice Detail

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، حکومتِ پنجاب کی جانب سے "انٹرن شپ پروگرام 2026-27" کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 1000 ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔
پروگرام کی تفصیلات:
 ماہانہ وظیفہ:
ویٹرنری گریجویٹس (Vets): 60,000 روپے
پیرا ویٹس (Para-Vets): 40,000 روپے
اہلیت کا معیار:
گریجویٹس کے لیے: HEC سے منظور شدہ ادارے سے DVM ڈگری، PVMC سے رجسٹریشن اور زیادہ سے زیادہ عمر 25 سال۔
پیرا ویٹس کے لیے: تسلیم شدہ ادارے سے 2 سالہ LAD کورس اور زیادہ سے زیادہ عمر 20 سال۔
 کوٹہ: پنجاب کے تمام اضلاع (اٹک سے لے کر راجن پور تک) کے لیے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 15 می 2026

لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے “انٹرن شپ پروگرام 2026-27” میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

اس پروگرام کے تحت ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹرنری (Para-Vets) امیدواروں کے لیے ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کیا گیا ہے، جہاں ویٹرنری گریجویٹس کو 60 ہزار روپے اور پیرا ویٹس کو 40 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

اس میں مختلف اضلاع کے لیے نشستیں مختص کی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ویٹرنری گریجویٹس کے لیے 264 جبکہ پیرا ویٹس کے لیے 371 انٹرن شپ مواقع دستیاب ہیں۔

اہلیت کے مطابق ویٹرنری گریجویٹس کے پاس DVM ڈگری اور PVMC میں رجسٹریشن ہونا ضروری ہے، جبکہ پیرا ویٹس کے لیے متعلقہ ڈپلومہ اور تجربہ درکار ہوگا۔ تمام درخواستیں آن لائن پورٹل www.jobs.punjab.gov.pk  کے ذریعے جمع کروائی جائیں گی۔

 

Back to Notices Page

Open Admissions in Pakistan

Medical Colleges in Pakistan

Scholarships for Pakistani Students